چوہدری نثار اکیلے نہیں، 50اراکین اسمبلی ساتھ ہیں: صابرشاکر

چوہدری نثار اکیلے نہیں، 50اراکین اسمبلی ساتھ ہیں: صابرشاکر
چوہدری نثار اکیلے نہیں، 50اراکین اسمبلی ساتھ ہیں: صابرشاکر

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی کابینہ و وزیراعظم کے درمیان اختلافات کی افواہیں عام ہیں اور پیر کو ہونیوالی مختصر پریس کانفرنس میں چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا تھاکہ وہ بہت باتیں کرناچاہتے ہیں لیکن دھماکے کی وجہ سے سیاسی معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے تاہم پیشن گوئیوں اور مختلف قسم کے تبصروں سے گریز کیا جائے تاہم اب سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو 50اراکین اسمبلی اور کابینہ کے ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔

اے آروائے نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے کہاکہ چوہدری ثار علی خان اکیلے نہیں ہیں ، کم ازکم 50رکن قومی اسمبلی اور کابینہ کے ارکان بھی ساتھ ہیں، چوہدری نثار اور ان کے ہمنواءاراکین اسمبلی کی متفقہ رائے ہے اور سارے اشارے میڈیا سیل کی طرف جارہے ہیں ۔

یادرہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی کابینہ کے اراکین کو ساتھ لے کر چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کیلئے پہنچے ہیں اور کہاجارہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری نثار سے اختلافات ختم کرنے کا بیڑااٹھایا ہے ۔

مزید : اسلام آباد