وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثار سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثار سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثار سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثارسے ملاقات کیلئے پنجاب ہاﺅ س پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرا عظم نوازشریف کے چھوٹے بھائی اور پنجاب کے خادم اعلیٰ شہبازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچے ہیں جہاں لیگی رہنماﺅں میں ملاقات جاری ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ شہبازشریف چودھری نثار کے تحفظات کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیں گے ا ور پارٹی اختلافات کو میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثار کے تحفظات دور کرنے کیلئے سر گرم ہیں اور آج کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔چودھری نثار علی خان کو پاناما کیس کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کے بیانات پر تحفظات ہیں جس کا انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کے سامنے اظہار بھی کیا تھا ۔ انہوں نے اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کرنا تھی جو تاحال نہیں ہو سکی اور آج کی ملاقات اس پریس کانفرنس سے قبل چودھری نثار کو منانے کی ایک اور کوشش ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں