ڈیرن سیمی کی ایسی حالت میں تصویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہو گئے

ڈیرن سیمی کی ایسی حالت میں تصویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہو گئے
ڈیرن سیمی کی ایسی حالت میں تصویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہو گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے دوران پاکستانی شائقین میں مقبول ہونے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ڈیرن سیمی کی ایسی حالت میں تصویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والے بھی خوفزدہ وہ گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پلیئر ڈیرن سیمی نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نیم مردہ حالت میں میز پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ڈیرن سیمی نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ” اس لمحے کیا میں مرچکا ہوں یا زندہ ہوں میں بھی نہیں جانتا “؟

At this moment Am I dead or alive.... I dont even know...#LegDay with @fitbodyvel ????????????????

A post shared by daren (@darensammy88) on

تصویر میں ڈیرن سیمی کو نیم مردہ حالت میں بینچ پر پڑے دیکھ کر نہ صر انکے مداح خوفزدہ ہو گئے بلکہ کرکٹ شائقین بھی کچھ دیر کیلئے غمزدہ ہوئے جنہوں نے اپنے اس خوف کا اظہار تصویر پر رائے دیکر کیا ہے۔بعض افراد نے اس تصویر پر ڈیرن سیمی سے التجا کی ہے کہ انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کا حصہ ہونا چاہیے ۔

مزید : کھیل