انتہائی حیران کن خبر آگئی،ملک کے نامور کرکٹر نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

انتہائی حیران کن خبر آگئی،ملک کے نامور کرکٹر نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
انتہائی حیران کن خبر آگئی،ملک کے نامور کرکٹر نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے لیجنڈ کپتان عمران خان کی ٹیم میں 1992کا ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی سلیم ملک سیاست میں انٹر ی دے دی ۔معروف سابق کرکٹر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلیم ملک نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور اس موقع پر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال او ر ق لیگ کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ۔اس موقع پرچوہدری پرویز الہٰی سلیم ملک کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔واضح رہے کہ سلیم ملک کو کرکٹ میں کرپشن کے الزام میں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کا ایک مسلمان کھلاڑی اور آسٹریلیا کا وہ سابق کپتان بھی شامل ہو گا جنہیں دیکھنے کیلئے پوری دنیا سٹیڈیم دوڑی چلی آتی ہے، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

مزید : کھیل