جب تک ایم کیو ایم کا نام زندہ ہے، کراچی میں قتل و غارت ختم نہیں ہو گی ،مصطفی کمال

جب تک ایم کیو ایم کا نام زندہ ہے، کراچی میں قتل و غارت ختم نہیں ہو گی ،مصطفی ...
جب تک ایم کیو ایم کا نام زندہ ہے، کراچی میں قتل و غارت ختم نہیں ہو گی ،مصطفی کمال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے جب تک ایم کیو ایم کا نام زندہ رہے گاکراچی میں قتل و غارت ختم نہیں ہو گی ،ایم کیو ایم کو زندہ رکھنے والے بانی متحدہ کی خرافات زندہ رکھنا چاہتے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان سیاسی اور لندن عسکری ونگ ہے ،پی یو جے کے رہنما اویس شاہ نورانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری کامیابی تمام مہاجروں اور پاکستانیوں کی سمجھ آ رہی ہے ،ایم کیو ایم سے پہلے مہاجروں کی شناخت اچھے لوگوں سے تھی اورمہاجر اچھے ناموں سے پہچانے جاتے تھے ،ہم مہم مہاجر سیاست نہیں کرنا چاہتے کیونکہ مہاجر سیاست کرنے سے سب سے زیادہ نقصان مہاجروں کو ہو گا،مصطفی کمال کا کہناتھا ایم کیو ایم پاکستان بنا کر دوبارہ بانی متحدہ کو خون پلایا گیا یہ دوبارہ بانی متحدہ کے ساتھ مل جائینگے پورا پلان بنا رکھا ہے ،فاروق ستار توبہ کریں تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان نہ ہو تو بانی متحدہ 2 کارکن شہید نہ کر پاتے ،کارکنوں سے کہا ہے اختلافات کو دشمنی میں نہ بدلو کیونکہ اختلافات کو دشمن میں بدلنے سے مسائل شروع ہو جاتے ہیں ۔

مزید : کراچی