سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا اور مشاہد اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا اور مشاہد ...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا اور مشاہد اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سلیم مانڈوی والاکی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا جس میں ایف بی آرکی طرف سے جے آئی ٹی میں پیش ٹیکس ریکارڈ نہ دینے پرکمیٹی کا اظہار تشویش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم ماونڈوی والا کے زیر صدارت ہوا،اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے ایف بی آر کی جانب سے جے آئی ٹی میں ٹیکس ریکارڈ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمیٹی ٹیکس ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے دیگرآپشنز پرغورکرسکتی ہے کیا جے آئی ٹی اورسپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر ہے،جس پر سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا معاملہ عدالت میں ہے، کمیٹی اس معاملے میں نہ پڑے جس پر دونوں رہنماﺅں میں تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا آپ میرے بارے میں جو کہنا چاہتے ہیں کہہ لیں، لیگی سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا اس کے سیاسی مقاصد ہیں، میں پھر آپ کا ڈیٹا بھی نکلواو¿ں گا۔

مزید : اسلام آباد