نوکیا کا دوسرا اینڈرائڈ سمارٹ فون نوکیا 5 پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، قیمت اتنی کم کہ آپ فوراً خریدنے کیلئے مارکیٹ جا پہنچیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوکیا کا دوسرا اینڈارائڈ سمارٹ فون نوکیا 5 بھی پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جو ایک درمیانے درجے کا فون ہے اور کارکردگی کے معاملے میں نوکیا 6 سے تھوڑا کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ Wi-Fi استعمال کرتے ہوئے پیش آنے والا سب سے بڑا مسئلہ بالآخر ایپل کمپنی نے حل کردیا، فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی
نوکیا 5 کی قیمت انتہائی کم یعنی 21,900 روپے مقرر کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ریکارڈ فروخت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ اتنی کم قیمت میں شاندار فیچرز کسی اور سمارٹ فون میں دستیاب نہیں ہیں۔
ڈیزائن کے اعتبار سے یہ بالکل نوکیا 6 جیسا ہی ہے کیونکہ دونوں فون ہی ایلومینیم سے بنائے گئے ہیں اور فرنٹ سے بالکل ایک جیسے لگتے ہیں تاہم بیک سائیڈ سے دیکھنے پر واضح پتہ چل جاتا ہے کہ یہ نوکیا 5 ہے کیونکہ کیمرے کی ’سٹرپ‘ ذرا لمبی ہے جبکہ نوکیا 6 کے برعکس اس پر ’میٹ‘ فنش کی گئی ہے۔
اس میں فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جبکہ 5.2 انچ کی سکرین ایچ ڈی ریزولوشن کی حامل ہے جس کی پکسل ڈینسٹی 282.42 پی پی آئی ہے۔ اس میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگون 430 پراسیسر نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کی ریم 2 جی بی اور سٹوریج 16 جی بی ہے جسے میموری کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ گوگل نے سرچ انجن کے خاتمے کی تیاری شروع کردی
نوکیا 5 میں اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورژن ”نوگٹ“ استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے تاہم یہ یہ صرف 1080 پی یعنی فل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ ہی کر سکتا ہے۔ اس میں سیلفی وغیرہ لینے کیلئے 8 میگاپکسل کا کیمرہ فرنٹ سائیڈ پر بھی استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔