فون پر گپ شپ، لڑکے سے ملاقاتوں پر بیوی کو مارا: گرفتارملزم نے انتہائی افسوسناک بات بتادی

فون پر گپ شپ، لڑکے سے ملاقاتوں پر بیوی کو مارا: گرفتارملزم نے انتہائی ...
فون پر گپ شپ، لڑکے سے ملاقاتوں پر بیوی کو مارا: گرفتارملزم نے انتہائی افسوسناک بات بتادی

  

کراچی (ویب ڈیسک) قصبہ کالونی میں اہلیہ کو قتل کرنے والے  ملزم شیر عباس خان نے بتایا کہ اس نے کچھ سال قبل پشاور میں گھر والوں کی رضامندی سے نسرین سے شادی کی اور کچھ عرصے بعد ہی روزگار کے سلسلے میں کراچی آکر پیر آباد کے علاقے مسلم آباد کالونی نمبر 2میں رہائش اختیار کرلی۔ میرے نسرین سے دو بچے ہیں، میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔

روزنامہ امت کے مطابق شیر عباس کا کہنا تھا کہ اسے ایک سال قبل نسرین کے چال چلن پر شک ہوا کہ وہ میرے سونے کے بعد موبائل فون پر کسی سے گھنٹوں باتیں کرتی ہے۔ میں نے اس سے پوچھا تو اس نے انکار کردیا، میں کئی ماہ سے اپنی بیوی پر نظر رکھے ہوئے تھا اور میں دیکھتا کہ ایک لڑکا میری عدم موجودگی میں نسرین سے ملنے کیلئے آتا ہے، جس پر میں نے کئی بار نسرین کو مارا بھی تھا، لیکن وہ نہیں مانی۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں سورہا تھا اور وہ فون پر باتیں کررہی تھی، میری آنکھ کھلی تو اس کے ہاتھ سے موبائل گرگیا، جس پر ہم دونوں میں جھگڑ ہوگیا اور میں نے طیش میں آکر سبزی کاٹنے والی چھری سے پے درپے وارکرکے نسرین کوقتل کردیا۔ مجھے بیوی کو مارنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کررہی ہے ۔

مزید : کراچی