نون لیگ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،چوہدری نثار مشروط طور پر مان گئے

نون لیگ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،چوہدری نثار مشروط طور پر مان گئے
نون لیگ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،چوہدری نثار مشروط طور پر مان گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ممکنہ طور پر اب مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ اپنے سیاسی اختلافات کو منظر عام پر نہیں لائیں گے کیونکہ انہیں یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کی کمانڈ میں ان کی خواہش کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔
نجی نیوز چینل ڈان نیوز نے سینئر لیگی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ کا ارادہ اس وقت تبدیل ہوا، جب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کروائی کہ پاناما پیپر کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں ان سے جونیئر کسی وزیر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں وزیر داخلہ کے علاوہ کسی اور وزیر کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے منصوبے پر نواز شریف سے اختلاف کیا تھا۔انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے اور کابینہ کے دیگر وزراسے سینئر ہونے کی بناءپر وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر ان کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار صرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار تھے اور دوسری صورت میں انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعدر فیق پنجاب ہاوس میں موجود ہیں جہاں چوہدر ی نثار سے تاحال بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید خبریں :انتہائی حیران کن خبر آگئی،ملک کے نامور کرکٹر نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

مزید :

قومی -