بھارت میں ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ ہو گئی کہ اسے ایک ریاست سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کردئیے گئے ،ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

بھارت میں ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ ہو گئی کہ اسے ایک ریاست سے دوسری جگہ لے ...
 بھارت میں ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ ہو گئی کہ اسے ایک ریاست سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کردئیے گئے ،ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ٹماٹر کو ایک ریاست سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ٹماٹروں کی قیمت آسمان پر پہنچی جس کے باعث اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے پڑے۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو بھارتی روپے ہو گئی ہے ۔اندور کی دیوی اہالیہ بے ہول سیل مارکیٹ میں بھی ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے درجن بھر مسلح گارڈز کو تعینات کرنا پڑا۔ یہ اقدام بھارت کے دیگر شہروں سے ٹماٹر کی چوری کی خبریں سامنے آنے کے بعد اٹھا یا گیا ۔

مزید خبریں :ملک ریاض نے اسکرٹس انویسٹمنٹ بینک صرف ایک روپے کی ٹوکن پرائس میں خرید لیا

مزید : بزنس