اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد کا قتل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے کلرز گرفتار، قائد ایم کیو ایم نے پیسوں کے ساتھ شاباش کا پیغام بھی بھیجا: کرنل قیصر خٹک

اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد کا قتل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے کلرز گرفتار، ...
اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد کا قتل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے کلرز گرفتار، قائد ایم کیو ایم نے پیسوں کے ساتھ شاباش کا پیغام بھی بھیجا: کرنل قیصر خٹک

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 17 جولائی کو اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد کا قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور انہیں ٹارگٹ کلنگ پر 50 ہزار روپے کیساتھ قائد ایم کیو ایم کی جانب سے شاباش کا پیغام بھی بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نون لیگ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،چوہدری نثار مشروط طور پر مان گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز کے کرنل قیصر خٹک نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ 17 جولائی کو اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد قتل کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا ہے جن کا نام محمد رحیم اور دانش ہے جبکہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں  بانی ایم کیو ایم، ندیم نصرت، قمر ٹیڈی اوربابو بھائی کے نام بتائے۔

کرنل قیصر نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے اور ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے جنوبی افریقہ کے سیپ اٹ سے رابطے میں تھے۔ دونوں ملزمان نے موٹر سائیکل پر کارروائی کی جس پر ان کے بینک اکاﺅنٹ میں 50 ہزار روپے بھیجے گئے اور واردات کے 2 دن بعد قائد ایم کیو ایم نے ملزموں کو شاباش کا پیغام بھیجا۔ ملزمان بانی ایم کیو ایم کے حق میں وارل چاکنگ بھی کر رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فون پر گپ شپ، لڑکے سے ملاقاتوں پر بیوی کو مارا: گرفتارملزم نے انتہائی افسوسناک بات بتادی

کرنل قیصر خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران بانی ایم کیو ایم کی جانب سے ملزمان کو ملنے والے وائس پیغامات بھی سنائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں رہا جب ایک کال پر شہر کو بند کر دیا جاتا تھا، سندھ رینجرز ایسی سازشوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ایسے کسی بھی شرپسندعناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پر حملوں کے حوالے سے کافی شواہد اکٹھے کئے ہیں ، کچھ کالعدم جماعتیں افغانستان سے کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے خصوصی پیغام ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں