سرینگر ،حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، یاسین ملک گرفتار، علی گیلانی اور عمر فاروق نظربند

سرینگر ،حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، یاسین ملک گرفتار، علی گیلانی اور ...
سرینگر ،حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، یاسین ملک گرفتار، علی گیلانی اور عمر فاروق نظربند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے شبیر شاہ اور یاسین ملک کو گرفتار اور سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کردیا۔

”مفروضوں پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے “، سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین سے 5سوالات کے جواب طلب کر لیے
بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں حریت رہنماؤں کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن کیا گیا۔بھارتی پولیس نے جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک اور جے کے ڈی ایف پی کے سربراہ شبیر شاہ کو گرفتار کر لیاجبکہ دوسری جانب بزرگ رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کر دیا ہے۔قابض بھارتی انتظامیہ نے گذشتہ روز بھی سید علی گیلانی کے داماد سمیت 7 حریت رہنماوں کو دہشت گرد فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید :

قومی -