افغانستان ،رواں سال طالبان اور داعش کے حملوں میں10صحافی ہلاک، 12 زخمی ہوئے

افغانستان ،رواں سال طالبان اور داعش کے حملوں میں10صحافی ہلاک، 12 زخمی ہوئے
افغانستان ،رواں سال طالبان اور داعش کے حملوں میں10صحافی ہلاک، 12 زخمی ہوئے

  

کابل(صباح نیوز)رواں سال افغانستان میں طالبان اور داعش کے حملوں میں دس صحافی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوچکے ہیں۔

سرینگر ،حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، یاسین ملک گرفتار، علی گیلانی اور عمر فاروق نظربند

امریکی ٹی وی کے مطابق افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی اے جے ایس سی گروپ کے سربراہ نجیب شریفی نے کابل میں میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ سال صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کے تہتر واقعات رونما ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں طالبان اور داعش کے حملوں میں10صحافی ہلاک، 12 زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پرتشدد کارروائیوں میں صحافیوں کے قتل، تشدد، زخمی ، بے توقیر کرنا، ڈرانے دھمکانے اور حراست میں لئے جانے کے واقعات شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی