فیصل آباد میں پانی کا تنازع،فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،2زخمی

فیصل آباد میں پانی کا تنازع،فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،2زخمی
فیصل آباد میں پانی کا تنازع،فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ،2زخمی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقے موضع گوگیرہ میں پانی کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں ؓبحق اور 2زخمی ہو گئے ،زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد کا قتل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے کلرز گرفتار، قائد ایم کیو ایم نے پیسوں کے ساتھ شاباش کا پیغام بھی بھیجا: کرنل قیصر خٹک

ریسکیو ذرائع کے مطابق موضع گوگیرہ میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے5افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسیکو کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ ضروری کاروائی تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جن کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویش ناک بتا ئی جا رہی ہے۔

مزید : فیصل آباد