کرن جوہر کے ساتھ کام نہ کر نے کے حوالے سے کاجل نے خاموشی توڑ دی

کرن جوہر کے ساتھ کام نہ کر نے کے حوالے سے کاجل نے خاموشی توڑ دی
کرن جوہر کے ساتھ کام نہ کر نے کے حوالے سے کاجل نے خاموشی توڑ دی

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاجل نے کرن جوہر کے ساتھ کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرن جوہر کے ساتھ کسی بھی پراجیکٹ میں ان کے ساتھ کام کرناناممکن ہے۔کاجل کا کہنا تھا کہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ کام کیسے کر سکتے ہیں جس سے آپ بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے ،ان کا کہنا تھا کہ ساتھ کام کرنے کے لیے آپس میں بات چیت بہت ضروری ہوتی ہے ۔25سالہ رفاقت کا یہ سلسہ اس وقت بند ہوا تھا جب کرن جوہر نے اپنی فلم اے دل ہے مشکل کو اجے دیوگن کی فلم شوائے کے مقابلے پر ریلیز کیا تھا ۔کاجل اور کرن جوہر نے ہندی سینما میں کئی بلاک بسڑفلمیں دی ،جن میں دل والے دلہنییا لے جائیں گے،کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان قابل ذکر ہیں۔

کترینہ کیف کے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر پش اپس لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کرن جوہر بھی اس معاملے کو لے کر کافی رنجیدہ ہیں ان کاکہنا تھا کہ کاجل نے ان کے جذبات کو کافی مجروح کیا ہے 25سالہ رفاقت کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم اب وہ کاجل سے کافی دور ہو چکے ہیں اور مستقبل میں ان کی دوستی کا بھی کوئی امکان نہیں

مزید : تفریح