پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی کیخلاف قائد حزب اختلاف کا توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کردیا

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی کیخلاف قائد حزب ...
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی کیخلاف قائد حزب اختلاف کا توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ منہ زور یاقانون کی بجائے صر ف حکومت کے احکامات کو بجا لانے کا پابند ، قائد حزب اختلاف کی گھریلو ملازم کے قتل میں ملوث مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں بلے کی بیٹی کے خلاف پیش کیے جانے والے توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی یکریٹریٹ نے مسترد کردیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے گھریلو ملازم کے قتل کے مقدمے میں نامزد ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی شاہجان کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا تو اسمبلی سیکریٹریٹ نے اْسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے موقف اختیار کیا ہے کہ توجہ دلاؤ نوٹس صرف امن و امان کی صورتحال بارے جمع کروایا جا سکتا ہے ۔ تاہم دوسری جانب پی ٹی آئی کی رکن شنیلا روتھ کی لاہور میں خانہ بدوش بستیوں میں گندگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف تحریک التواء جمع کروادی۔

مزید : لاہور