خاتون کی ماں کی 18سال قبل موت، ایک دن اس کی یاد آئی تو گوگل پر اس کی تلاش شروع کردی، پھر اچانک مرحوم ماں انٹرنیٹ پر کیا کرتی نظر آگئی؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

خاتون کی ماں کی 18سال قبل موت، ایک دن اس کی یاد آئی تو گوگل پر اس کی تلاش شروع ...
خاتون کی ماں کی 18سال قبل موت، ایک دن اس کی یاد آئی تو گوگل پر اس کی تلاش شروع کردی، پھر اچانک مرحوم ماں انٹرنیٹ پر کیا کرتی نظر آگئی؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی خاتون چند سال قبل اپنا ملک چھوڑ کر امریکی ریاست فلوریڈا میں جا کر مقیم ہو گئی۔ اس کی ماں کا 18سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔ گزشتہ دنوں اس کو ماں کی یاد ستائی اور اس کا دل چاہا کہ وہ ماں سے بات کرے لیکن چونکہ یہ ناممکن تھا، چنانچہ اس نے برطانیہ میں موجود اپنی ماں کا گھر دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ جب اس نے ’گوگل ارتھ‘ پر گھر تلاش کیا تو اس کے باغیچے میں ایسا منظر دیکھنے کو مل گیا کہ اس کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈینسی انڈرہل نامی اس خاتون نے دیکھا کہ اس کی مرحومہ ماں اپنے پرانے برطانوی گھر کے باغیچے میں پودوں کو پانی دے رہی تھی۔

وہ 2 آدمی جن کی لاشیں کئی ماہ سے سرد خانے میں پڑی ہیں، کوئی بھی گورکن دفنانے کیلئے تیار نہیں کیونکہ۔۔۔
ڈینسی کا کہنا ہے کہ ”برطانیہ کے علاقے سٹافرڈشائر کے قصبے ٹیم ورتھ میں واقع اپنا پرانا گھر ہم فروخت کر چکے ہیں۔ ماں کی یاد ستانے پر میں نے یہ دیکھنے کے لیے گوگل ارتھ پر اس گھر کو تلاش کیا کہ آیا نئے مالکان نے اسے کچھ تبدیل کیا ہے یا ویسا ہی ہے۔ جب میں نے گھر کو گوگل ارتھ پردیکھا تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا۔ ’گوگل سٹریٹ ویو‘ کے ذریعے میں نے دیکھا کہ میری والدہ باغیچے میں پودوں کو پانی دے رہی تھی۔وہ اپنی زندگی میں بھی باقاعدگی سے ان پودوں کو پانی دیا کرتی تھیں۔ میں نے اس منظر کی تصاویر نکال کر اپنے پاس محفوظ کر لی ہیں۔ یہ ایسا ناقابل یقین منظر تھا کہ میں زندگی بھر اسے نہیں بھول پاﺅں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -