’اب ہم اس ملک سے ہتھیار حاصل کررہے ہیں‘ افغان طالبان کا ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی، پاکستان کا نام نہیں لیا بلکہ۔۔۔ ایسا ملک کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

’اب ہم اس ملک سے ہتھیار حاصل کررہے ہیں‘ افغان طالبان کا ایسا انکشاف کہ دنیا ...
’اب ہم اس ملک سے ہتھیار حاصل کررہے ہیں‘ افغان طالبان کا ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی، پاکستان کا نام نہیں لیا بلکہ۔۔۔ ایسا ملک کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان پر طالبان کی مدد کا بے بنیاد الزام عائد کرتا آ رہا ہے لیکن اب طالبان نے ایک ایسے ملک سے اسلحہ حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب روس سے اسلحہ حاصل کر رہے ہیں جو افغانستان میں جاری جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اسلحے میں سنائپر بندوقیں اور ہیوی مشین گنوں سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔افغانستان میں تعینات ایک امریکی جرنیل کا طالبان کے اس دعوے پر کہنا ہے کہ ”روس کی طرف سے طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کی رپورٹس قبل ازیں بھی آتی رہی ہیں۔ میں نے کبھی ان رپورٹس کو مسترد نہیں کیا۔ اب طالبان نے خود ان کی تصدیق کر دی ہے۔“

چین نے اپنے ہزاروں فوجی سرحد پر پہنچادئیے، کس ملک کی سرحد پر؟ جان کر آپ کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے گی

روسی حکام کی طرف سے ماضی میں ان رپورٹس کی تردید کی جاتی رہی ہے لیکن سی این این کو حاصل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ اسلحہ دکھایا گیا ہے جو طالبان کے دعوے کے مطابق انہوں نے روسی حکومتی ذرائع سے حاصل کیا۔ واضح رہے کہ 1980ءکی دہائی میں سوویت یونین نے افغانستان میں تباہ کن جنگ لڑی تھی جس میں طالبان کو اسلحہ امریکہ فراہم کرتا رہا تھا۔یہ جنگ سوویت یونین کے انہدام پر منتج ہوئی تھی۔ آج امریکہ طالبان کے خلاف لڑ رہا ہے اور روس انہیں اسلحہ دے رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آنے پر روس اور امریکہ کے تعلقات میں موجود کشیدگی مزید بڑھے گی۔

مزید : بین الاقوامی