نوجوان خاتون پولیس اہلکار کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آگئی کہ مَرد شادی کیلئے قطار بنا کر کھڑے ہوگئے، اتنی پیشکشیں کہ لڑکی خود بھی حیران پریشان رہ گئی

نوجوان خاتون پولیس اہلکار کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آگئی کہ مَرد شادی ...
نوجوان خاتون پولیس اہلکار کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آگئی کہ مَرد شادی کیلئے قطار بنا کر کھڑے ہوگئے، اتنی پیشکشیں کہ لڑکی خود بھی حیران پریشان رہ گئی

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں پولیس کا نام آتے ہی چور، ڈاکو خوف سے بھلے نہ کانپیں مگر عام شہری ضرور لرز کر رہ جاتے ہیں، لیکن برازیل میں ایک خاتون پولیس اہلکار ایسی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر دیکھ کر مرد شادی کے لیے قطار میں کھڑے ہو گئے ہیں۔اسے اتنے رشتے آ رہے ہیں کہ وہ خود پریشان رہ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ میری اے جی نامی یہ پولیس آفیسر برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں تعینات ہے۔ برازیل کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے ہوتے ہیں۔ یہاں پولیس مقابلوں میں سالانہ 60ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ایسے ملک میں میری اے جی جیسی خوبرو لڑکی پولیس کے محکمے میں کام کر رہی ہے۔

خاتون نے بچے کو اپنا دودھ پلانے کی تصویر فیس بک پر لگادی، لیکن اس میں ساتھ ہی اور کیا شرمناک کام کررہی ہے؟ ایسا کام کہ تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا، لوگوں کا غصہ آسمان پر جاپہنچا کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق میری اے جی سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ جن میں سے کئی میں وہ یونیفارم میں ہے اور ایک گن اٹھا رکھی ہے جبکہ کئی ساحل سمندر پر نیم لباسی کی حالت میں بنائی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر دیکھ کر مرد بے اختیار اسے شادی کی پیشکش کر دیتے ہیں۔میری اے جی کا کہنا ہے کہ ”میں بچپن ہی سے پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی۔میں نے جب پولیس میں شمولیت اختیار کی تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں میں پہلے 10نمبروں پر آنے والوں میں میرا نام شامل تھا۔ میرا ملک اس وقت سول جنگ کی حالت میں ہے اور اپنے معصوم شہریوں کی حفاظت کرنا میری زندگی کا مقصد ہے۔ اب میں دوترا ہائی وے پر فرائض سرانجام دیتی ہوں جو ڈکیتیوں اور ٹرک چھینے جانے کی وارداتوںکے لیے بدنام ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس