کیا آپ کو معلوم ہے نادرا اب تک 3 ممالک کو شہریوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کی سہولت فراہم کرچکاہے؟ یہ کونسے ممالک ہیں؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی اور فخر بھی

کیا آپ کو معلوم ہے نادرا اب تک 3 ممالک کو شہریوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ...
کیا آپ کو معلوم ہے نادرا اب تک 3 ممالک کو شہریوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کی سہولت فراہم کرچکاہے؟ یہ کونسے ممالک ہیں؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی اور فخر بھی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ادارے ’نادرا‘ نے اپنے ملک میں قومی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات کی فراہمی میں جو انقلاب برپاکیا، اس سے ایک دنیا متاثر ہوئی ہے اور اب تک یہ ادارہ دنیا کے تین اور ممالک کوبھی اپنی خدمات پیش کر چکا ہے۔ ان ممالک میں کینیا، سوڈان اور نائیجیریا شامل ہیں۔ نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر بتایا گیا ہے کہ ادارہ اب تک کینیا کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کا نظام، سوڈان کو سول رجسٹریشن سسٹم اور نائیجیریا کو نیشنل آئیڈنٹٹی مینجمنٹ سسٹم فراہم کر چکا ہے۔ نادرا ان تینوں ممالک کو اپنے شہریوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرکی سہولت دے کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر چکا ہے۔اس کے علاوہ نادرا بنگلہ دیش کو نیشنل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اور فجی کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم بنانے میں بھی مدد دے چکا ہے۔

مزید : قومی