ترکی میں مخصوص ٹی شرٹ پہننے پر درجنوں افرادگرفتار

ترکی میں مخصوص ٹی شرٹ پہننے پر درجنوں افرادگرفتار
ترکی میں مخصوص ٹی شرٹ پہننے پر درجنوں افرادگرفتار

  

انقرہ(آئی این پی)ترکی میں مخصوص ٹی شرٹ پہننے پر درجنوں افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں سکیورٹی فورسز ایک ٹی شرٹ کی تلاش میں ہیں جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ ممنوعہ گولن تحریک اور گذشتہ برس ہونے والی بغاوت سے منسلک ہے۔سی این این ترک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دس دنوں میں پولیس نے 30 ایسے لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے اس قسم کی ٹی شرٹیں پہن رکھی ہیں جن پر 'ہیرو' لکھا ہے۔چینل نے بتایاکہ 'بعض امتحان دینے کے لیے جا رہے تھے جبکہ بعض یونیورسٹیوں میں تھے۔ پولیس نے تقریبا ہر ایسے شخص کو پکڑ لیا جس نے یہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی لیکن گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق بظاہر اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں ناکام بغاوت میں شامل ایک سابق فوجی جب عدالت میں پیش ہوا تو اس نے یہی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

مصری فوج کا جزیرہ نما سینائی میں آپریشن ، مزید 40 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ جولائی 2016 میں ہونے والی اس بغاوت کا الزام ترک حکومت فتح اللہ گولن اور ان کی تنظیم پر الزام لگاتی ہے۔ترک حکومت نے اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹی شرٹ گولن کی حمایت اور بغاوت کی علامت ہے۔حکومت نواز اخبار صباح نے لکھا ہے کہ ٹی شرٹ پر جو لفظ ہیرو لکھا ہے وہ ترکی زبان میں 'پیارے امام کی برکت' کا مخفف ہو سکتا ہے اور امام سے مراد فتح اللہ گولن ہو سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی