مسلم ممالک کو تباہ کرکے ان کے وقار کو ختم کیا جارہا ،جمہوریت کے استحکام کے لیے مجید نظامی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:راجہ ظفر الحق

مسلم ممالک کو تباہ کرکے ان کے وقار کو ختم کیا جارہا ،جمہوریت کے استحکام کے ...
 مسلم ممالک کو تباہ کرکے ان کے وقار کو ختم کیا جارہا ،جمہوریت کے استحکام کے لیے مجید نظامی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:راجہ ظفر الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی ایک نظریہ اور سوچ کا نام ہے ، صحافت کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایک ایک کرکے مسلم ممالک کو تباہ کرکے ان کے وقار کو ختم کیا جارہا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستانی صحافت کے امام ڈاکٹر مجید نظامی کی تیسری برسی کے حوالے سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد ظفرا لحق نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے ساری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ اور رواداری کے کلچر کے فروغ کے لیے گذاری،صحافت کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد قابل تحسین ہیں ،وہ ایک بے باک نڈر صحافی اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی اعلیٰ معیارکے صحافی تھے، ہمیشہ ملک کے مفا دکی خاطر کٹھن حالات کا بھی سامنا کیا ، ڈاکٹر مجید نظامی پاکستان تھا اور مجید نظامی جیسی کیفیات کسی اور میں پیدا نہیں ہوسکتی، قائد اعظم اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمدعلامہ اقبال کے بارے میں ڈاکٹر مجید نظامی سے بہتر کوئی بات نہیں کرسکتا تھا، انہوں نے نظریہ پاکستان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا ، صحافیوں کے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ ایک ایک کرکے مسلم ممالک کو تباہ کرکے ان کے وقار کو ختم کیا جارہا ہے، ایران عراق جنگ اگر کچھ عرصہ مزید جاری رہتی تو مسلمانوں کے اجتماعی وجود کو خطرہ پڑجاتا ، اس جنگ سے مسلمانوں کے وقار کو شدید دھچکا لگا۔

مزید :

اسلام آباد -