وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدرارت ایکنک کا اجلاس،134ارب50کروڑ کے سات منصوبوں کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدرارت ایکنک کا اجلاس،134ارب50کروڑ کے سات ...
وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدرارت ایکنک کا اجلاس،134ارب50کروڑ کے سات منصوبوں کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدرارت ایکنک کا اجلاس ہواجس میں 134ارب50کروڑ کے سات منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔منصوبوں میں مقامی سیاحت کے فروغ ،شاہرات کی تعمیر،سفری سہولیات اور ریسٹ ایریاز کی تعمیر شامل ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں سواہاچکوال سڑک کے لئے8ارب منظورکئے گئے اب اس سڑک کو دورویہ کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ منصوبے کوٹ مٹھن،نارووال،لاہور،گوجرانوالہ ،ٹیکسلا،ننکانہ صاحب ،بہاولپور اور چکوال میں شروع کیے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی کیخلاف قائد حزب اختلاف کا توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کردیا

اس کے علاوہ سندھ میں رحیم یارخان ،راجن پورکوملانے کیلیے شہید بینظیربھٹوپل کی تعمیرکا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کی تعمیر پر 9 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی اس کے علاوہ سیہون شریف سے سمندر تک رائٹ بینک آو¿ٹ فال ڈرین کی توسیع کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں 208کلومیٹر شاہراوں کی تعمیر کی جائے گی۔

مزید : اسلام آباد