برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی سرزمین کا کراچی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا سنگین ہے:چوہدری نثار

برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی سرزمین کا کراچی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ...
 برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی سرزمین کا کراچی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا سنگین ہے:چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ڈی جی رینجرز سندھ نے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں سندھ کی تازہ سیکورٹی حال کے بارے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی سرزمین کا کراچی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا سنگین ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چودھری نثارسے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعید کاٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں انہیں جنوبی افریقہ نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزموں کی گرفتاری پربریفنگ دی گئی،وزیرداخلہ نے کراچی میں امن و امان کے قیام رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور قانون شکن عناصرکی سرکوبی سے متعلق رینجرزکی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرزسندھ کومفصل ریفرنس وزارت داخلہ بھیجنے کی ہدایت دی ہے جبکہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ریفرنس کی روشنی میں معاملہ جنوبی افریقہ ،برطانیہ کی حکومت سے اٹھایا جائے گا۔ جنوبی افریقہ،برطانیہ کی سرزمین کاکراچی میں دہشتگردی کیلیے استعمال ہوناسنگین ہے ۔ دونوں ممالک کی حکومتوں سے واضح ثبوت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

ملک کے حالات کشیدہ ہیں ججز سے گذارش ہے پانامہ کیس کا فیصلہ جلدی سنائیں: عمران خان

مزید :

قومی -اہم خبریں -