چودھری نثارمیں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ وزارت چھوڑ دیں،معلوم نہیں وزیرداخلہ کوکون سے سرخابی پر لگ گئے ہیں:سعید غنی

چودھری نثارمیں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ وزارت چھوڑ دیں،معلوم نہیں ...
چودھری نثارمیں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ وزارت چھوڑ دیں،معلوم نہیں وزیرداخلہ کوکون سے سرخابی پر لگ گئے ہیں:سعید غنی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثارمیں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ وزارت چھوڑ دیں،پتہ نہیں ان کو کون سے سرخاب کے پر لگ گئے ہیں۔؂

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی کیخلاف قائد حزب اختلاف کا توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب پر کیک کاٹنے کے بعد شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں اتنابڑاسانحہ ہوامگر وزیراعظم متاثرہ خاندانوں کے پاس نہیں گئے اورغیرملکی دورے پر چلے گئے، نواز شریف کایہ عمل ان کی بے حسی کو بے نقاب کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی اپناساراکام چھوڑکر وفاقی وزیرداخلہ کے نخرے اٹھا رہے ہیں، معلوم نہیں چودھری نثارکو کون سے سرخاب کے پَر لگے ہیں،ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ وزارت چھوڑ دیں جبکہ نوازشریف ،چودھری نثارالگ نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ ایک دوسرے کی کمزوریوں سے واقف ہیں،چودھری نثار کے نوازشریف کیساتھ کوئی اختلافات ہوتے تووہ وزارت چھوڑدیتے۔

مزید : اسلام آباد