پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کا مختلف عالمی معاملات پر یکساں مئو قف ہے: ایاز صادق

پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کا مختلف عالمی ...
پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کا مختلف عالمی معاملات پر یکساں مئو قف ہے: ایاز صادق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک کا مختلف علاقائی اور عالمی معاملات میں یکساں موقف ہے۔ پاک برطانیہ باہمی ہم آہنگی اور دوطر فہ تعاون کے فروغ کے لیے اراکین پارلیمنٹ، وفود کے تبادلوں اور دونوں ممالک کی پارلیمان میں فرینڈ شپ گروپس کو مزید فعال بنائیں گے۔

برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی سرزمین کا کراچی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا سنگین ہے:چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنی اسٹر ٹیجک شر اکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں دوست ممالک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔انہوں نے دوطر فہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہے کہ برطانوی حکومت اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پاکستان اور برطانیہ نے پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر پیپلزٹو پیپلز روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی