بھارت ،ہائی کورٹ نے انتہا پسند ہندؤں کا گانا’’وندے ماترم ‘‘کو قومی ترانہ قرار دے دیا

بھارت ،ہائی کورٹ نے انتہا پسند ہندؤں کا گانا’’وندے ماترم ‘‘کو قومی ترانہ ...
بھارت ،ہائی کورٹ نے انتہا پسند ہندؤں کا گانا’’وندے ماترم ‘‘کو قومی ترانہ قرار دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(صباح نیوز)مدراس ہائی کورٹ نے ایک مقدمے کا عجیب و غریب فیصلہ دیتے ہوئے ’’وندے ماترم ‘‘کو بھارت کا قومی ترانہ قرار دیتے ہوئے حکم صادر فرمایا ہے کہ یہ قومی ترانہ سکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک بار، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفتروں میں ہر مہینے کے دوران ایک مرتبہ گایا جائے۔

اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول مسلمانوں کے ہاتھ سے چھیننا چاہتا ہے:طیب ایردوآن

بھارتی میڈیا کے مطابق مدراس ہائی کورٹ نے مذکورہ فیصلہ تامل ناڈو ریکروٹمنٹ بورڈ کے خلاف ویرامانی نامی شخص کے دائر کیے ہوئے مقدمے میں سنایا۔ ویرامانی کا کہنا تھا کہ اسے بی ٹی اسسٹنٹ کے امتحان میں صرف اس لیے فیل کردیا گیا کیونکہ اس نے لکھا تھا کہ بھارتی قومی ترانہ(وندے ماترم)بنگالی زبان میں ہے۔تاریخی حقائق کے پیش نظر مدراس ہائی کورٹ کے جج نے ویرامانی کا جواب درست تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ بھارت کا قومی ترانہ وندے ماترم پہلے پہل بنگالی زبان ہی میں لکھا گیا تھا جس کا سنسکرت ترجمہ بعد میں کیا گیا جو مقبول ہوگیا۔اپنے فیصلے میں مدراس ہائی کورٹ نے تامل ناڈو ریکروٹمنٹ بورڈ کو حکم دیا کہ وہ ویرامانی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمت دے،جسٹس ایم وی مرلی دھرن نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی لکھا کہ قومی ترانہ سکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک بار، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفتروں میں ہر مہینے کے دوران ایک مرتبہ گایا جائے۔ تاہم اگر کسی فرد یا ادارے کو قومی ترانہ بجانے میں مشکل کا سامنا ہے تو اسے ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

اس فیصلے پر تامل ناڈو کے وزیرِ تعلیم پرنس گجندرا بابو نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنا عدالت کا کام نہیں۔یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ مقامی اور عالمی میڈیا کو یہ خبر اس انداز سے فراہم کی گئی ہے جیسے ’’وندے ماترم ‘‘ہی بھارت کا اصل قومی ترانہ ہوحالانکہ یہ صرف انتہا پسند ہندوں کی رائے ہے جبکہ بھارت کے سیکولر آئین و قانون کے مطابق ’’گن من جن ‘‘ہی وہاں کا قومی ترانہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی