خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے14لاکھ30ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں: دستاویزات منظر عام پر آگئیں

خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے14لاکھ30ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں: دستاویزات ...
خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے14لاکھ30ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں: دستاویزات منظر عام پر آگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اقامہ اور دبئی کی کمپنی سے کنٹریکٹ لیٹر بھی منظر عام پر آگیا ہے جس کے مطابق وہ دبئی کی کمپنی سے بطور کنسلٹنٹ 14لاکھ 30ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں .

نجی ٹی وی سما نیوز نے متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ اماراٹائزیشن سے حاصل کردہ خواجہ آصف کے کنٹریکٹ لیٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع ابوظہبی کی ایک کمپنی میں بطور مینجمنٹ کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں.

جس سے انہیں ماہانہ 50 ہزار درہم (تقریباً 14 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔خواجہ آصف کے یو اے ای میں اقامہ کی تجدید گزشتہ ماہ 29 جون 2017ءجبکہ اختتامی تاریخ 28 جون 2019ءدرج ہے، وزیر دفاع جس کمپنی میں ملازم ہیں اس کا نام انٹرنیشنل مکینک اور الیکٹریکل ہے۔

مزید : قومی