شہر قائدمیں پولیس مقابلہ ،3ملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد

شہر قائدمیں پولیس مقابلہ ،3ملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد
شہر قائدمیں پولیس مقابلہ ،3ملزمان ہلاک ، اسلحہ برآمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس نے مقابلے میں 3 کو ملزمان پار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

بھارت ،ہائی کورٹ نے انتہا پسند ہندؤں کا گانا’’وندے ماترم ‘‘کو قومی ترانہ قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ کراچی کے علاقے طارق روڈسے 15پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک گھر میں 3ڈاکو ڈکیتی کر رہے ہیں ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی لیکن ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جانب سے فائرنگ کا بھر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بر آمد کر لیاہے ۔

مزید : کراچی