بھارت کشمیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن ہم سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

بھارت کشمیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن ہم سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ...
بھارت کشمیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن ہم سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہماری بربادی کی باتیں دنیا میں ہو رہی ہے اور تانے بانے بنے جا رہے ہیں اور ہم پانامہ کے کھیل میں مصروف ہیں ، بھارت کشمیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ہم انتہائی بے حسی کے ساتھ سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ ہی داخلہ پالیسی بنتی ہے لیکن ہم نے ملک میں وزیر اعظم کی جو تذلیل کی ہے اس کا جتنا نقصان ہمیں بین الاقوامی سظح پر ہو رہا ہے ہماری دنیا میں کو ن سنے گا جب ہم خود کی بے توقیری خود ہی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کا بہت نقصان ہو رہا ہے ہم بھارت کو جوا دیں تو کیسے دونوں اطرا ف اپنے لوگ ہیںْ ۔ انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں شہید جوانوں کا جواب دیتے تو ہمارے سیاح متاثر ہو تے ہمیں اس معاملے پر غور فکر کرکے اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہ کہ بھارت ، افغانستان اور امریکہ ہمارے بارے کیا سوچ رہا ہے اور کیا کر رہا ہے اس سارے معاملات کو فوری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی