سشما سوراج کی پاکستانی خاتون کو ویزہ کی یقین دہانی

سشما سوراج کی پاکستانی خاتون کو ویزہ کی یقین دہانی
سشما سوراج کی پاکستانی خاتون کو ویزہ کی یقین دہانی

  

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھارتی شہری کی اپیل پر ایک پاکستانی خاتون کوویزے کے اجرا کی یقین دہانی کروادی۔

لند ن میں مسلمان خاتون دوران پرواز کتاب پڑھنے پرگرفتار

غیر ملکی میڈایا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری یاسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج سے اپیل کی کہ میرا تعلق ممبئی سے ہے اور میری شادی اپریل 2016 میں ایک پاکستانی لڑکی سے ہوئی، براہ مہربانی ویزہ کے حصول میں میری مدد کریں۔جس پر سشما سوراج نے جوابی ٹوئیٹ میں یاسر نامی بھارتی شہری کو ان کی اہلیہ کے ویزہ کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی بیٹیاں ہوں یا پاکستان یا کسی بھی اور ملک سے بہوویں، انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

یاسر نے بھارتی وزیر خارجہ کو مخاطب کرکے آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ نے ایک ماہ قبل بھی ویزہ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن ان کی درخواست اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانے میں زیر التوا ہے۔جس کے بعد اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانہ بھی حرکت میں آیا اور یاسر سے کہا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کاپاسپورٹ نمبر اور مقامی فون نمبر انہیں فراہم کریں۔

مزید : بین الاقوامی