سعودی عرب نے امریکی میڈیا پر کروڑوں روپے کے اشتہار چلادئیے، ان میں کیا پیغام دیا گیا ہے؟ جان کر تمام مسلمان حیران پریشان رہ جائیں گے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے قطر پر اقتصادی اور سفارتی پابندیاں تو عائد کی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی میڈیا کے محاذ پر بھی لاکھوں ڈالر کے خرچ سے قطر کے خلاف ایسی مہم شروع کر دی ہے کہ جس کا انکشاف سامنے آنے پر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکی میڈیا پر قطر کے خلاف مہم چلانے کیلئے 1لاکھ 38 ہزار ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 38لاکھ پاکستانی روپے) کے اشتہارات دئیے ہیں۔ یہ اشتہارات سعودی امریکن پبلک ریلیشن افیئرزکی جانب سے چلائے جارہے ہیں۔ ان اشتہارات کا آغاز واشنگٹن میں NBC-4سے 23 جولائی کے روز ہوا جن میں بتایا جاتا ہے کہ قطر دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان میں سے چار اشتہارات ٹی وی پروگرام ’میٹ دی پریس‘ میں چلائے جائیں گے۔ اس پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ صحافی چک ٹاڈ مشہور شخصیات کے انٹرویو کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اشتہارات کا خرچ 1000ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) فی سیکنڈ ہے۔ اسی طرح برٹش اوپن گالف ٹورنامنٹ کی کوریج کے دوران بھی اشتہارات چلائے گئے جن میں سے ہر ایک کا خرچ 6000 ڈالر (تقریباً چھ لاکھ پاکستانی روپے ) تھا۔
’ یہ کام کرو ورنہ۔۔۔‘ پھل والے نے شادی شدہ خاتون کے 2 بچے اغوا کر لیے، بدلے میں خاتون سے کیا مطالبہ کیا؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا کہ ایسا ہوسکتا ہے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اشتہارات کا مقصد عام ناظرین سے زیادہ امریکی سیاستدانوں کو متاثرکرنا ہے، تاہم امریکہ کی جانب سے حال ہی میں قطر کے حق میں جاری کئے جانے والے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کو اس مہنگی میڈیا مہم کا کچھ خاص فائدہ حاصل نہیں ہورہا۔