بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہم شکل پشاوری نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہم شکل پشاوری نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم
بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہم شکل پشاوری نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانوں کی شکلیں اکثر آپس میں مل جاتی ہیں، کبھی کبھی جڑواں ہونے کا گمان بھی ہوتا ہے مگر جب کسی معروف شخصیت کا ہم شکل مل جائے تو وہ راتوں رات شہرت کے ریکارڈ توڑتا جاتا ہے۔ جنوبی ایشیاءکے باسیوں کی شکل و شبہات عموما یکساں ہی ہوتی ہے اسی لئے بھارت اور پاکستان کے رہنے والوں کی شکلیں دونوں ممالک کی مشہور شخصیات سے مل جا تی ہیں ، ناموربھارتی اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل خیبر پختونخوا کے رہائشی پاکستانی نوجوان مزداک جان نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں مشہور فنکاروں کے ہم شکل افراد بکثرت پائے جاتے ہیں جب ہی تو ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی معروف شخصیت کا پاکستانی ہم شکل نکل آتاہے۔

کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور اب پشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان نے نامور بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

صرف ان کی شکل ایک دوسرے سے نہیں ملتی بلکہ نوجوان کا ہیرسٹائل اور گفتگو کا انداز بھی عمران ہاشمی سے مل رہا ہے۔

مزید : تفریح