افغانستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر امریکی فوج کا حملہ، لیکن پھر عمارت کے اندر جاکر دیکھا تو دراصل کون نشانہ بن گیا تھا؟ دیکھ کر امریکی فوجیوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

افغانستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر امریکی فوج کا حملہ، لیکن پھر عمارت کے ...
افغانستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر امریکی فوج کا حملہ، لیکن پھر عمارت کے اندر جاکر دیکھا تو دراصل کون نشانہ بن گیا تھا؟ دیکھ کر امریکی فوجیوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  

کابل (نیوز ڈیسک) امریکہ کی مکارانہ پالیسیوں کے سبب یہ ضرب المثل مشہور ہے کہ اس کی دشمنی اچھی ہے نہ دوستی۔ افغان صوبے ہلمند میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ بات سچ ہی ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے خلاف لڑنے والی افغان سکیورٹی فورسز نے اپنی مدد کیلئے امریکی فضائیہ کو بلایا تھا لیکن انہوں نے طالبان کی بجائے افغان سکیورٹی فورسز پر ہی بم گرادئیے جس کے نتیجے میں 12اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ ہلمند صوبے کے ضلع گریشک میں پیش آیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر امریکی فوج کا حملہ، لیکن پھر عمارت کے اندر جاکر دیکھا تو دراصل کون نشانہ بن گیا تھا؟ دیکھ کر امریکی فوجیوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

امریکی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ ایک ڈرون طیارے نے کیا جس کا ہدف طالبان کا ایک کیمپ تھا لیکن غلطی سے افغان سکیورٹی فورس کے اہلکار نشانہ بن گئے۔ ضلع گریشک میں افغان سکیورٹی فورسز گزشتہ چند دنوں سے طالبان کے خلاف ایک بڑا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ واقعے سے افغان فوج کو شدید جھٹکا لگا ہے اور طالبان کے خلاف اس کا آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی