’میرا شوہر مجھے چھوڑ کر چلا گیا ہے اور اب وہ اس لڑکی کے ساتھ۔۔۔‘ آدمی نے خاتون کا میک اپ کرکے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ کمپنی نے اکاﺅنٹ ہی بند کر ڈالا

’میرا شوہر مجھے چھوڑ کر چلا گیا ہے اور اب وہ اس لڑکی کے ساتھ۔۔۔‘ آدمی نے ...
’میرا شوہر مجھے چھوڑ کر چلا گیا ہے اور اب وہ اس لڑکی کے ساتھ۔۔۔‘ آدمی نے خاتون کا میک اپ کرکے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ کمپنی نے اکاﺅنٹ ہی بند کر ڈالا

  

لندن (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد جعلی پروفائل بنا کر متنازع نوعیت کے کام کرتی ہے لیکن ایک برطانوی شخص نے فیس بک پر جعلی پروفائل بنا کر ایسی حرکت کرڈالی کہ کمپنی نے غصے میں آ کر اس کا اکاﺅنٹ ہی بند کر دیا۔

’ٹھہرو، شادی سے پہلے مجھے دیکھنے دو کہ کیا دلہن کی۔۔۔‘ ساس نے عین موقع پر کس لیے شادی رکوا دی؟ گاڑیاں بنانے والی کمپنی کا ایسا شرمناک اشتہار کہ دنیا بھر کی خواتین احتجاج کرنے لگیں

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ڈیوڈ واکر نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ اس کا اچھا سا زنانہ میک اپ کر دے۔ بیٹ سے خوب میک اپ کروانے کے بعد اس نے اپنی تصویر بنائی اور اسے ایک جعلی پروفائل بنانے کیلئے استعمال کیا، جس کا نام جولیان لی فلانگ رکھا۔ افریقی ملک نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک پادری کی بدقسمتی تھی کہ اس نے فیس بک پر ’جولیان‘ کی تصویر دیکھی تو دل ہار بیٹھا۔ پادری نے کچھ عرصے کی دوستی کے بعد ’جولیان‘ سے درخواست کی کہ وہ اسے 900 ڈالر (تقریباً 90ہزار پاکستانی روپے) بھجوائے تاکہ وہ اس کے پاس آکر اس سے مل سکے۔ ڈیوڈ نے اس پادری کو خوب الو بنایا اور کئی روز تک اسے اپنے عشق میں پاگل کئے رکھا۔ جب پادری کے خلاف کافی مواد جمع ہو گیا تو یہ ساری باتیں فیس بک پر پوسٹ کر دیں۔ یہ تفصیلات سامنے آنے پر پادری کیلئے شرم کے مارے منہ چھپانا مشکل ہوگیا۔ لوگوں نے پادری کی بدکرداری کا انکشاف ہونے پر اسے اتنی لعن طعن کی کہ بیچارہ اپنا فیس بک اکاﺅنٹ بند کرکے چھپنے پر مجبور ہوگیا۔

یہ معاملہ سامنے آنے پر فیس بک نے ڈیوڈ کا جعلی اکاﺅنٹ بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے دھوکہ بازوں کو بے نقاب کرنا چاہتا تھا جو مغربی ممالک کی خواتین کو محبت کا جھانسہ دے کر ان سے رقم لوٹتے ہیں۔ اس کا دعوٰی ہے کہ پادری بھی ایسا ہی فراڈیہ تھا جو اسے عورت سمجھ کر رقم ہتھیانا چاہ رہا تھا لیکن اس بار وہ خود ہی جال میں پھنس گیا۔ ڈیوڈ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ فیس بک نے اس کا اکاﺅنٹ بند کردیا ہے لیکن اسے اس بات کی خوشی ہے کہ شیطان پادری بے نقاب ہوگیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس