خاتون کی ایک سالہ بچی کے جسم پر اچانک لال نشانات نمودار، وجہ ڈھونڈنے کیلئے گوگل استعمال کیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ دراصل کیا تھا؟ جانئے وہ بات جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

خاتون کی ایک سالہ بچی کے جسم پر اچانک لال نشانات نمودار، وجہ ڈھونڈنے کیلئے ...
خاتون کی ایک سالہ بچی کے جسم پر اچانک لال نشانات نمودار، وجہ ڈھونڈنے کیلئے گوگل استعمال کیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ دراصل کیا تھا؟ جانئے وہ بات جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)طبی مسائل سے عمومی لاعلمی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اکثر اوقات ہم خوفناک بیماریوں کی علامات اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کے باوجود خطرے سے بے خبر رہتے ہیں۔ اگرچہ ہر کوئی میڈیکل سائنس کا ماہر نہیں بن سکتا لیکن پھر بھی ہم مختلف بیماریوں کے متعلق عمومی نوعیت کی معلومات بآسانی حاصل کرکے اپنی یا اپنے کسی پیارے کی جان بچاسکتے ہیں ۔ اس کی ایک شاندار مثال وہ برطانوی ماں ہے جس نے اپنی ننھی بچی کے جسم پر نظر آنے والے نشانات دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کیں تو پتا چلا کہ یہ خون کے کینسر لیوکیمیا کی علامت تھی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لارا ہینڈلی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ایک ننھے بچے جیمز اومارا کے بارے میں ایک خبر پڑھ رہی تھیں جسے خون کا کینسر لاحق تھا لیکن بدقسمتی سے اس کی تشخیص ہونے میں بہت دیر ہوگئی اور جب کینسر کا پتہ چلا تو اس کے ایک ہفتے بعد ہی بچے کی موت ہوگئی۔ لارا نے بتایا کہ انہوں نے خبر میں بلڈ کینسر کی کچھ علامات پڑھی تھیں اور اسی طرح کی کچھ علامات اپنی ننھی بچی تازمین کی جلد پر بھی دیکھی تھیں۔مزید معلومات کے لئے انہوں نے انٹرنیٹ پر سرچ کی تو خوف سے کانپ اٹھیں کیونکہ یہ تو واقعی بلڈ کینسر کی علامات تھیں۔ وہ بغیر کوئی وقت ضائع کئے اپنی بچی کو ہسپتال لے گئیں اور جب ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کیا تو تصدیق ہو گئی کہ وہ بلڈ کینسر میں مبتلا تھی۔ کینسر کی تشخیص ہوتے ہی فوری طور پر بچی کو برمنگھم چلڈرن ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں اس کی کیمو تھیراپی جاری ہے۔

3 سال بعد داعش کی قید سے رہائی پانے والی خاتون نے فیس بک کھول کر دیکھی تو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، ایسی چیز نظر آگئی کہ قید کا سارا غم بھول گئی
لارا نے اس دردناک صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”جب ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ میری بیٹی کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق تھا تو میں صدمے سے ساکت رہ گئی۔ اگر میں نے اس ننھے بچے کی موت کے بارے میں وہ خبر نہ پڑھی ہوتی تو شاید میں اپنی بچی کی علامات کے بارے میں معلومات حاصل نہ کرتی۔ بعض اوقات آپ کو اپنی جبلت پر اعتبار کرنا پڑتا ہے کیونکہ میں نے اپنی بچی کی جلد پر موجود نشانات کو دیکھتے ہی محسوس کرلیا تھا کہ معاملہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ میری بیٹی بظاہر بہت صحت مند دکھائی دیتی ہے حتیٰ کہ اسے چیک کرنے والی ڈاکٹر نے بھی کہا کہ اگر تازمین اس کی بیٹی ہوتی تو شاید وہ بھی اسے ڈاکٹر کے پاس نہ لے جاتی کیونکہ بظاہر بچی بہت صحت مند نظر آتی ہے۔ ظاہر ہے میں بہت پریشان ہوں لیکن میں اس بات پر شکر بھی ادا کرتی ہوں کہ بروقت میری بیٹی کے کینسر کی تشخیص ہوگئی ہے۔ میں نے دیکھا تھا کہ اس کی جلد پر باآسانی رگڑ لگ جاتی تھی اور ننھے ننھے سرخ نشانات دکھائی دیتے تھے۔ بس انہی علامات نے مجھے خبردار کردیا کردیا کہ وہ بلڈ کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہے۔ میری تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر کسی بیماری کی معمولی سی علامت بھی نظر آئے تو اس کے بارے میں معلومات لیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -