آدمی جسم فروش لڑکی کے عشق میں گرفتار، شادی کرلی لیکن پھر شادی کے چند دن بعد ہی دلہن نے چپکے سے کیا کام کر ڈالا؟ جان کر ہر شوہر کے ہوش اُڑجائیں کیونکہ۔۔۔

آدمی جسم فروش لڑکی کے عشق میں گرفتار، شادی کرلی لیکن پھر شادی کے چند دن بعد ہی ...
آدمی جسم فروش لڑکی کے عشق میں گرفتار، شادی کرلی لیکن پھر شادی کے چند دن بعد ہی دلہن نے چپکے سے کیا کام کر ڈالا؟ جان کر ہر شوہر کے ہوش اُڑجائیں کیونکہ۔۔۔

  

فلوریڈا (نیوز ڈیسک) جس طرح کتے کی دم کبھی سیدھی نہیں ہوسکتی اسی طرح جس انسان کو بدکرداری کی لت پڑجائے اس کا سیدھے راستے پر آنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ا مریکی شہر فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی جسم فروش لڑکی ڈالیا ڈیپولیٹو بھی ایک ایسی ہی مثال ہے جسے شادی کر کے باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملا لیکن اس نے دولت کے لالچ میں چند ماہ بعد ہی اپنے شوہر کو قتل کروانے کا بھیانک منصوبہ بنالیا۔

’میرے پاس تمہاری برہنہ تصاویر ہیں، فوری یہ کام کردو ورنہ دنیا کو دکھادوں گی‘ یہ کام لڑکے تو اکثر کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ لڑکی نے آدمی کو پیغام بھیج دیا، بدلے میں کیا کام کرنے کو کہا؟ جان کر ہر مَرد کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے گی

ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کے مطابق بنٹن بیچ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈالیا اپنے خاوند کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور اسے قتل کروانے کیلئے اس نے ایک کرائے کے قاتل کا بندوبست کیا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا، جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ جج گلین کیلی نے اسے 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مائیکل ڈیپولیٹو نامی شخص ڈالیا کو وقت گزاری کیلئے اپنے گھر لایا تھا لیکن ان کے درمیان جلد ہی بے تکلفی ہوگئی اور وہ اچھے دوست بن گئے۔ ڈالیا نے اسے اپنی محبت کا یقین دلایا جس کے نتیجے میں مائیکل نے اس کے ساتھ شادی کر لی۔ وہ شادی کے بعد اپنے خاوند کی رقم بھی چراتی رہی اور ساتھ ساتھ اسے قتل کروانے کی منصوبہ بندی بھی کرتی رہی اور ایک موقع پر اسے زہر دینے کی کوشش بھی کی۔ اس میں کامیابی نہ ہونے پر اس نے ایک کرائے کے قاتل کو 7000ڈالر (تقریباً 7لاکھ پاکستانی روپے) دے کر اپنے خاوند کو قتل کروانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس