پی سی بی کرپشن قانون تبدیل،پی ایس ایل کے فکسروں کو رعائت مل گئی

پی سی بی کرپشن قانون تبدیل،پی ایس ایل کے فکسروں کو رعائت مل گئی
پی سی بی کرپشن قانون تبدیل،پی ایس ایل کے فکسروں کو رعائت مل گئی

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ2کے دوران منظرعام پر آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کااگلے ماہ فیصلہ بھی متوقع ہے تاہم حتمی فیصلہ آنے سے قبل ہی پی سی بی نے اپنے اینٹی کرپشن کوڈمیں ترمیم کرکے فکسروں کو رعائت دیدی ہے۔

انتہائی حیران کن خبر آگئی،ملک کے نامور کرکٹر نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پی سی بی اپنے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کرکے کھلاڑیوں کو اپنے خلاف آنے والے فیصلے کو ملک میں ہی چیلنج کرنے کا حق دیدیا جائے گا۔حالیہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں متوقع طورپر سزایا جرمانہ پانے والے پاکستانی کھلاڑی اس نئے قانون سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔باوثوق ذرائع نے دعوی کیاہے کہ اینٹی کرپشن کوڈمیں ترمیم کی حتمی اور رسمی منظوری آنے والے جمعہ کو ہونے والے گورننگ بورڈکے اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کے فکسنگ سکینڈل میں محمد عرفان اور محمدنوازمعطلی کی سزائیں پوری کرچکے ہیں جبکہ شرجیل خان،خالدلطیف اور شاہ زیب حسن کے کیسز کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

مزید : کھیل