عمارت کے سی سی ٹی وی کیمرہ پر اچانک ’بھوت‘ نمودار، سکیورٹی اہلکار کی چیخ نکل گئی، لیکن پھر غور سے دیکھا تو یہ دراصل کیا چیز تھی؟ دیکھ کر پولیس بھی دنگ رہ گئی کیونکہ وہ تو۔۔۔

عمارت کے سی سی ٹی وی کیمرہ پر اچانک ’بھوت‘ نمودار، سکیورٹی اہلکار کی چیخ نکل ...
عمارت کے سی سی ٹی وی کیمرہ پر اچانک ’بھوت‘ نمودار، سکیورٹی اہلکار کی چیخ نکل گئی، لیکن پھر غور سے دیکھا تو یہ دراصل کیا چیز تھی؟ دیکھ کر پولیس بھی دنگ رہ گئی کیونکہ وہ تو۔۔۔

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بھوت کا ذکر اکثر قصے کہانیوں میں ہی سننے کو ملتا ہے لیکن چینی پولیس نے ایک ’بھوت‘ کو پکڑ کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس بدقسمت بھوت کو صوبہ فوہیان کے شہر جنگ جیان کی ایک رہائشی بلڈنگ میں چوری کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق بلڈنگ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سے اس بھوت کی حقیقت سامنے آئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر میں چھپی ایک پراسرار چیز بلڈنگ کے اندر گھومتی پھرتی دکھائی دیتی ہے۔ جب کچھ غور کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ ایک چور تھا جس نے خود کو چھپانے کیلئے بھوت کا روپ دھار رکھا تھا۔

عدالت میں طوطے کی گواہی نے مالکن کو قاتل ثابت کردیا

دراصل یہ شخص سیڑھیاں چڑھ کر پہلے اوپر آیا لیکن جب برآمدے میں جھانک کر دیکھا تو اسے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نظر آگیا۔ یہ فوری طور پر واپس گیا اور فرسٹ فلور پر لگے ایک سفید پردے کو کاٹ کر خود کو پوری طرح اس میں ڈھانپ لیا۔ اب یہ ایک بھوت کی شکل اختیار کرکے دوبارہ اوپر والے فلور پر آیا اور وہاں سے کچھ اشیاءچرانے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ہوئی۔ اگرچہ اس نے بھوت بن کر اپنی شناخت چھپالی تھی لیکن اس احمق کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پہلے برآمدے میں جھانکا تو کیمرے نے اس کا چہرہ ریکارڈ کرلیا تھا۔ اگرچہ اس کا چہرہ محض چند سیکنڈ کیلئے نظر آیا تھا لیکن پولیس نے اس کی مدد سے چور کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران اس نے دیگر چوریوں کا بھی اعتراف کیا جس کی بنا پر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس