بھارتی ویمن وکٹ کیپرکو ’’ڈی ایس پی‘‘ کی نوکری کی آفر

بھارتی ویمن وکٹ کیپرکو ’’ڈی ایس پی‘‘ کی نوکری کی آفر
بھارتی ویمن وکٹ کیپرکو ’’ڈی ایس پی‘‘ کی نوکری کی آفر

  

ہماچل (آئی این پی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کی وکٹ کیپر سشما ورما کو ہماچل حکومت نے ڈی ایس پی کی ملازمت کی پیشکش کی ہے۔

میری کارکردگی میں نکھار سرفرازاحمد کی ڈانٹ کے بعد آیا، کپتان گراو نڈ میں بہت ڈانٹتے تھے :حسن علی کا انکشاف

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سشما نے ریاست کی ساکھ میں چار چاند لگائے ہیں، جس کی بنا پر ان کو پولیس میں بطور ’’ڈی ایس پی‘‘ کے عہدے کی نوکری کی پیشکش کی گئی ہے۔شملا سے تعلق رکھنے والی سشما ریاست کی جانب سے بھارتی خواتین ٹیم میں جگہ بنانے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ وہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ رہی ہیں۔ انہوں نے 2014 میں انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں قدم کیا تھا۔ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

مزید : کھیل