کشمالہ طارق ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی ہیں، خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں16کروڑ روپے جمع کرائے: فردوس عاشق اعوان

کشمالہ طارق ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی ہیں، خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ ...
کشمالہ طارق ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی ہیں، خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں16کروڑ روپے جمع کرائے: فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءفردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی قرار دیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق نے وزیردفاع خواجہ آصف کے اکاو¿نٹ میں 16کروڑ روپے ٹرانسفر کرائے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ،کشمالہ سے پوچھا جائے وہ کس حیثیت سے وہاں رہ رہی ہے،خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے؟ وزیر دفاع اس کی وضاحت کریں۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءفردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق اور خواجہ آصف پر لفظی حملے کئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں اور بہت جلد ان کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی۔شمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ، خواجہ آصف عمران خان سے شوکت خانم کا حساب مانگتے ہیں اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالتے ہیں تو قوم ان سے پوچھتی ہے کہ وہ بھی بتائیں کہ کشمالہ طارق سے ان کا کیا رشتہ ہے اور ان کو کس حیثیت کیساتھ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش لے کردی ہوئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی وبجلی برداشت کرتی ہے ، خواجہ آصف نے کروڑ روپے کا پلاٹ کمرشل کرا کے 25کروڑ کا بنا لیا اور اس کام کیلئے انہوں نے وزارت دفاع کو استعمال کیا۔کشمالہ طارق خاتون پارلیمنٹرین نہیں ہے پھر بھی اس خاتون کا پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ہونا کس رشتہ کی تصدیق کرتا ہے یا آپ اس رشتے کو تسلیم کریں یا اس سے انکار کردیں۔

مزید : قومی