ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں:درخواست مسترد

ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں:درخواست مسترد
ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں:درخواست مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی کال کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں ، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کریں .

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

 جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری ایم طاہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے آئے روز ہڑتالوں کی کال دی جاتی ہے جس سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتالیں کرنے سے روکا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتالیں روکنا ہائیکورٹ کا کام نہیں ہے درخواست گزار کو داد رسی کے لئے پی ایم ڈی سی سے رجوع کرنا چاہیے۔

مزید : لاہور