نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا
نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیاہے۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

اس سلسلے میں محمد امین نامی شہری نے درخواست دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے پرویز مشرف کے دور میں 1999 ءمیں نیب قانون بنایا لیکن سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر نیب قانون کا اطلاق 1985 ءسے کیا گیا، آئین کے آرٹیکل 12 کی روشنی میں فوجداری قوانین کا قانون کے منظوری کے دن سے اطلاق ہوسکتا ہے لیکن نیب قانون کے قانون اطلاق بدنیتی سے 1985 ءسے کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب قانون کے 1985 ءسے اطلاق کوغیر آئینی قرار دیا جائے ،جسٹس شمس محمود مرزا کل 28جولائی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

مزید : لاہور