007 سیریز کے ناظرین کے لیے بڑی خبر، نئی فلم میں ڈینیل گریگ ہی جیمز بانڈ کردار میں نظرآئیں گے

007 سیریز کے ناظرین کے لیے بڑی خبر، نئی فلم میں ڈینیل گریگ ہی جیمز بانڈ کردار ...
007 سیریز کے ناظرین کے لیے بڑی خبر، نئی فلم میں ڈینیل گریگ ہی جیمز بانڈ کردار میں نظرآئیں گے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈینیل گریگ 007 سیریز کی 25فلم میں لگاتار پانچویں بار جیمزبانڈ کے کردار میں نظرآئیں گے،فلم 2019کو ریلیز ہو گی۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائم کے مطابق 49سالہ ڈینیل گریگ ہی نئی فلم میں 007 کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔Eonپروڈکشن کے بینرز تلے بننے والی اس سیریز میں میٹرو گولڈن میئر بھی اس فرنچائز کے مالک ہیں ، جن کا کہنا تھا کہ بانڈ سیریز کی یہ فلم 8نومبر 2019کو ریلیز ہو گی۔

بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہم شکل پشاوری نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

فلم کی کاسٹ میں ابھی صرف ڈینیل گریگ کا نام ہی فائنل کیا گیا جبکہ اس کے رائٹر نیل پرویس اور رابرٹ ویڈ ہیں تاہم اس کے ڈائریکٹر کا نام ابھی فائنل نہیں۔ ڈینیل گریگ نے 2015میں اس سیریز سے کنارہ کشی کر لی جب وہ اس سیریز کی آخری فلم سپیکٹر کی شوٹنگ میں مصروف تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کی اگلی بننے والی فلم میں وہ شامل نہیں ہیں تاہم اب پھر وہ اس فلم میں جیمزبانڈ کے کردار میں نظرآ  ئیں گے۔

مزید : تفریح