پاناماسکینڈل میں ملوث 259شخصیات کے خلاف کارروائی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگرمحکموں سے جواب طلب

پاناماسکینڈل میں ملوث 259شخصیات کے خلاف کارروائی کی درخواست پر وفاقی حکومت ...
پاناماسکینڈل میں ملوث 259شخصیات کے خلاف کارروائی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگرمحکموں سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاناماسکینڈل میں ملوث 259شخصیات کے خلاف کارروائی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر وفاقی محکموں سے 10اگست تک جواب طلب کر لیا۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

جسٹس شمس محمود مرزا نے اس سلسلے میں اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما سکینڈل میں پاکستان 259شخصیات کے نام آئے تھے جن میں صنعتکار، سیاستدان، ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور جج شامل ہیں لیکن ملکی ادارے صرف ایک شخص نواز شریف کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جس کا مطلب باقی " پاناماشخصیات "کو تحفظ فراہم کرنا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق آفشور کمپناں بنا کر ٹیکس چوری کرنا جرم ہے تو تمام پانامی شخصیات کے خلاف یکساں کارروائی کی جانی چاہیے ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے 10اگست کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر وفاقی محکموں سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور