انعام اللہ خان نیازی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب

انعام اللہ خان نیازی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ...
انعام اللہ خان نیازی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ سے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کزن اورحلقہ پی پی 48سے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی درخواست پر سماعت کی، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزم نے فیس بک پر نجیب اللہ وارثان کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے اور عمران خان کے کزن اور پی پی 48سے ممبر صوبائی اسمبلی انعام اللہ خان نیازی اور ان کے مرحوم بھائی نجیب اللہ نیازی کو بدنام کیا جا رہا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ نجیب اللہ وارثان کے جعلی اکاﺅنٹ کے ذریعے درخواست گزار اور ان کے مرحوم بھائی کے خلاف نازیبا کمنٹس کر کے درخواست گزار کے خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،ملزم کی نشاندہی کے لئے فیس بک اکاﺅنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات اور نجیب اللہ وارثان کے نام سے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی سرگرمیوں اور آئی پی لاگ کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک انتظامیہ کیلیفورنیا کو سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی مطلوبہ تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : لاہور