افغانستان میں اغوا شدہ دو پاکستانی سفارتکاروں کو افغان فورسز نے آپریشن کے دوران بازیاب کروا لیا

افغانستان میں اغوا شدہ دو پاکستانی سفارتکاروں کو افغان فورسز نے آپریشن کے ...
افغانستان میں اغوا شدہ دو پاکستانی سفارتکاروں کو افغان فورسز نے آپریشن کے دوران بازیاب کروا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان میں اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کار بازیاب کرا لئے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے علاقے جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو 16جون کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، انہیں آج بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ٹیلیفون کر کے آگاہ کیا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی آپریشن کے دوران دونوں مغوی سفارتکا روں کو بازیاب کرایا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں آفیشلز کو کابل میں پاکستان ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے جہا ں سے جلد ہی وہ پاکستان آ جائیں گے۔
سیکرٹری دفتر خارجہ تہمینہ درانی نے دونوں سفارتکاروں کی محفوظ بحالی پر افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -