جعلی اکاونٹ کھول کر کروڑوں روپے خورد برد کرنے والے 5مجرموں کو 14،14سال قید وجرمانہ کی سزا ئیں

جعلی اکاونٹ کھول کر کروڑوں روپے خورد برد کرنے والے 5مجرموں کو 14،14سال قید ...
جعلی اکاونٹ کھول کر کروڑوں روپے خورد برد کرنے والے 5مجرموں کو 14،14سال قید وجرمانہ کی سزا ئیں

  

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے الائیڈ بنک سٹاک ایکسچنج برانچ میں جعلی اکاونٹ کھول کر کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے ریفرنس میں ملوث 5مجرموں کو 14،14سال قید جبکہ 15ملزموں کو عدم ثبوت پر بری کردیاہے۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

عدالت نے ایک مجرم طاہر اویس کو 2کروڑ روپے جبکہ عبدالمتین کو 2کروڑ 40لاکھ 75ہزارروپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔ احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے الائیدبنک سٹاک ایکسچنج برانچ میں جعلی اکاﺅنٹ کھول کر کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں 20ملزمان کے خلاف ریفرنس پیش کیا عدالت میں ریفرنس آنے کے بعد سماعت کی گئی جس پر عدالت نے پانچ ملزموں صغراحمد گورایہ، طاہراویس، فیصل حسین بٹ، عبدالمتین اور شاہد منور کو مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں جبکہ اس کیس میں نامزد دیگر 15ملزمان کوعدم ثبوتوں کی بنا پر بری کردیاہے۔ ملزمان کے خلاف 2007ءمیں نیب پنجاب نے ریفرنس پیش کیا تھا۔ ملزمان نے الائیڈ بنک سٹاک ایکسچنج برانچ میں آپس میں مل کر جعلی اکاونٹ کھولے اور بنک کی وقتا فوقتا کروڑوں روپے کی رقم خوردبردکرلی تھی۔

مزید : لاہور