یہ تاثر غلط ہے کہ چوہدری نثار ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے :ترجمان وزارت داخلہ

یہ تاثر غلط ہے کہ چوہدری نثار ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے ...
یہ تاثر غلط ہے کہ چوہدری نثار ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے :ترجمان وزارت داخلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چوہدری نثار ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے ،حقیقت یہ ہے وزیرداخلہ نے چنداہم امورپرپارٹی کی اندرونی میٹنگ میں ایک موقف اختیار کیا،وزیرداخلہ کو اس کے بعدتمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کردیاگیا۔ وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیوں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ معاملات کی وضاحت تک مسئلہ سلجھانے میں دقت رہے گی ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسحاق ڈار نے پنجاب ہاوس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ساڑھے چار گھنٹے تک ملاقات کی اور وہ وہاں سے شہبازشریف سیدھے وزیراعظم ہاﺅس واپس چلے گئے ،میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس منسوخ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی تاہم اس کے باعث وزیراعلیٰ شہبازشریف کل دوبارہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں