نشہ لاﺅ پھربچے ملیں گے،دکھیاری ماں بچوں کی بازیابی کے لئے شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئی

نشہ لاﺅ پھربچے ملیں گے،دکھیاری ماں بچوں کی بازیابی کے لئے شوہر کے خلاف عدالت ...
نشہ لاﺅ پھربچے ملیں گے،دکھیاری ماں بچوں کی بازیابی کے لئے شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار )نشہ کرنے سے منع کرنے پر خاوند بوٹا نے بیوی سونیا کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ،بعد میں بچوں کوچھین کر شرط رکھ دی کہ نشہ لاﺅ کی بچے ملیں گے۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

ایڈیشنل سیشن جج افتخاراحمد نے دوبچوں کی بازیابی کی درخواست پر پولیس سے بچے 27جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت میں فیروزپور روڈ برج اٹاری کی ایک خاتون سونیا کو ان کی وکیل عائشہ بھٹی نے پیش کیا ،عدالت میں دو بچے 5سالہ عمر اور 3سالہ بے بی کی بازیابی کے لئے درخواست دائرکی ،عدالت کو بتایا گیا کہ سونیا کی شادی بوٹا نامی شخص سے ہوئی جس سے ان کے گھر دو بچے پیدا ہوئے شادی کے بعد بوٹا نے نشہ شروع کردیا ،سونیا اسے نشہ کرنے سے منع کرتی تو وہ اس پر تشدد کرنے لگا اور اس کو مجبور کرتا کہ وہ اس کو نشہ لا کردے سونیا کے انکار پر اس نے اس پر تشدد کیا اور اس کو گھر سے نکال کر دو نوں بچے چھین لئے ہیں،سونیا نے ہاتھ جوڑے اس سے بچوں کو جدا نہ کرے لیکن اس نے شرط رکھ دی کہ اب وہ اسے نشہ لا کر دے ورنہ بچے اس کو نہیں ملیں گے۔عدالت میں درخواست دی کہ بچے اس کو دلوائیں جائیں جس کے بعدعدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ  27جولائی کو بچوں کو باپ سمیت پیش کیا جائے۔

مزید : لاہور